پانامہ کے باکسنگ لیجنڈ رابرٹو ڈورن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہسپتال داخل

پیر 29 جون 2020 13:15

پانامہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) چھ مرتبہ باکسنگ کے عالمی چیمپئن، پانامانیم ''ہینڈز آف اسٹون'' رابرٹو ڈورن کا ناول کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر غیر تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہوگئے، وہ بیماری کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور خطرے سے باہر ہیں۔ رابرٹو ڈورن کے بچوں نے گزشتہ روز کہا کہ پانامہ میں روزانہ کورونا کیسوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور جس دن ان کے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اس دن کورونا نے پانامہ میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

افسانوی جنگجو کے بیٹے رابن ڈورن نے انسٹاگرام پر کہا کہ میں نے والد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس وصول کی ہیں جس کے مطابق وہ کورونا کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اب والد کو سردی کی زیادہ علامات نہیں ہیں، ان کو مشاہدے کے تحت ہسپتال میں رکھا گیا ہے، نہ ہی ان کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے نہ ہی سانس لینے میں کوئی دشواری ہے۔

(جاری ہے)

رابن ڈورن نے اس سے کچھ گھنٹے قبل ہی پوسٹ کیا تھا کہ 69 سالہ رابرٹ ڈورن کو ''سانس کے وائرس'' کے احتیاط کے طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جو بعد میں رپورٹس کے مطابق کووڈ۔19 ثابت ہوا تھا۔رابن ڈورن نے مزید کہا کہ ڈاکڑز کہ مطابق ان کے والد کے پھیپھڑے ٹھیک ہیں اور انہیں شدید بیماری کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ رابن ڈورن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بہت جلد سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

رابرٹ ڈورن نے 16 سے 50 سال کی عمر کے درمیان 119 مقابلے کئے جن میں 103 میں انکو فتح حاصل ہوئی اور 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ان کو چار مرتبہ مقابلوں سے ناک آئوٹ ہوئے لیکن 70 مرتبہ اپنے مخالفین کو انہوں نے ناک آئوٹ کیا تھا ، جس سے ان کو ''ہینڈز آف سٹون'' کی عرفیت حاصل ہوئی۔ واضح رہے کہ رابرٹ ڈورن، نیو یارک یانکیز کے بیس بال کے سابق کھلاڑی ماریانو رویرا، سابق اولمپک لانگ جمپ چیمپئن ارونگ سلادینو اور سابق فٹ بال کھلاڑی مرحوم رومیل فرنینڈیز اور جولیو ڈیلی والڈیز کے ساتھ ، پانامہ میں قومی ہیرو ہیں۔