ڈپٹی سپیکر نے ایوان میں موبائل کے استعمال پر پابندی کے رولز پڑھ کر سنائے

پیر 29 جون 2020 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رکن رانا مشہود احمد خان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سوال اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ رولز کے مطابق کہیں نہیں لکھا کہ اسمبلی ممبر موبائل استعمال نہیں کر سکتا،حکومت کے دبائو میں ہائوس کی آزادی کو نہ دبایا جائے ،جب منتخب ہو کر آتے ہیں تو آزادی اظہار رائے لے کر آتے ہیں،احتجاج کرنا اور پلے کارڈ اٹھانا ہمارا احق ہے حکومت ہمیں احتجاج کرنا نہ سکھائے ۔ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری نے رانا مشہود کو ایوان میں موبائل کے استعمال پر پابندی کے رولز پڑھ کر سنائے ۔