ةترک ،ساحلی محافظو ں نے بحیرالکائل کے ساحل سے 35 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا چار لاپتہ

پیر 29 جون 2020 22:20

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2020ء) ترک ساحلی محافظو ں نے بحیرالکائل کے ساحل سے 35 غیر قانونی تارکین وطن کو بچای لیا جبکہ چار دیگر لاپتہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسااں ادارے کے مطابق حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مہاجروں کو لے جانے والی کشتی کے ذریعہ تارکین وطن کو لے کر ایک یونانی جزیرے پر پہنچی تھی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیم سمندر میں غائب تارکین وطن کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ،۔

بازیاب ہونے والے تارکین وطن کے ابتدائی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے ، حکام کا کہنا ہے کہ نے کہا کہ یونانی کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے "کشتی کو نقصان پہنچانے کے بعد کشتی کو واپس ترکی کے علاقائی پانی کی طرف دھکیل دیا۔۔واضع رہے ترکی اپنی سرزمین میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ شامی مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ، ترکی یورپی ممالک سے مزید ذمہ داری اٹھانے پر زور دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :