پرویز مشرف کی حکومت بٴْری نہیں تھی، این آر او دیا وہ ٹھیک نہیں تھا ،وزیراعظم

منگل 30 جون 2020 21:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی حکومت بٴْری نہیں تھی، این آر او دیا وہ ٹھیک نہیں تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنرل مشرف کی حکومت بٴْری نہیں تھی لیکن این آراو دیا وہ ٹھیک نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ پلان بنانا پڑے گا، حکومت کے وہ ادارے جو مسلسل نقصان کررہے ہیں انہیں ٹھیک کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب تک اصلاحات نہیں کریں گے ملک نہیں چلے گا، اس سے نہیں ڈرنا ہوگا کہ ہڑتال ہوجائے گی۔