گلگت بلتستان نگراں حکومت کے بارہ نو منتخب وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

منگل 30 جون 2020 21:25

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) گلگت بلتستان نگراں حکومت کے بارہ نو منتخب وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ان سے حلف لیا۔اس سلسلے میں ایک اہم تقریب گورنر ہاؤس گلگت میں منعقد ہوئی،جہاں پر نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل، اعلیٰ سول،عسکری قیادت اور سول سوسائٹی کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نو منتخب نگراں وزرائے گلگت بلتستان اسمبلی میں مولانا سرور شاہ،شوکت رشید، عبدلجہان ،محمد علی قائد،جوہر علی راکی،افتاب اسماعیل،علی محمد خان،نصار حسین،جوہر علی،دابیل حسن،محمد یاسین،امام یار بیگ شامل ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ان وزراء کے قلمدانوں کا کل اعلان کیا جائے گا۔ دریں اثناء نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے دو مشیر وں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا جن میں مشہور کوہ پیما ثمینہ بیگ اور وقار عباس شامل ہیں۔