پی آئی اے پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کا معاملہ ،یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا

یو اے ای میں کام کرنے والے 50پاکستانی پائلٹس اور 4فلائٹ آپریشن افسران کی جانچ کرکے رپورٹ دی جائے، خط کا متن

بدھ 1 جولائی 2020 19:33

پی آئی اے پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کا معاملہ ،یو اے ای کی جنرل سول ایوی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) پی آئی اے پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کا معاملہ ،یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جنرل سول ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ناصر حسن جامی کو خط لکھ ڈالا، خط وفاقی وزیر برائے ایوی غلام سرور خان کے حالیہ بیان کے حوالے سے لکھا گیا،یو اے ای میں کام کرنے والے 50پاکستانی پائلٹس اور 4فلائٹ آپریشن افسران کی جانچ کرکے رپورٹ دی جائے۔

خط میں کہاگیاکہ سی اے اے فلائٹ مینٹیننس انجینئر اور فلائٹ آپریشن افسران کو لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار کی بھی وضاحت کرے۔خط میں کہاگیاکہ جعلی اور مشکوک لائسنس یافتہ پائلٹ کے بیان کی وضاحت کی جائے، یہ اقدام فلائٹ سیفٹی کے مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا۔