کورونا وائرس سے1 ارب 70 کروڑ افراد کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے،برطانوی ماہرین

جمعرات 2 جولائی 2020 11:45

کورونا وائرس سے1  ارب 70 کروڑ افراد کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے،برطانوی ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 1.7 بلین (1 ارب 70 کروڑ) افراد کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے جو کل عالمی آبادی کے 20 فیصد سے زیادہ ہیں،اس کی بڑی وجوہات موٹاپا اور دل کی بیماریاں ہیں۔

(جاری ہے)

لندن سکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر پانچواں شخص ایک شدید بیماری میں مبتلاء ہے اور اسے کورونا کے ذریعے زیادہ تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس میں مبتلاء ہرشخص کو سخت علامات سامنے آنا لازمی نہیں،عالمی آبادی کے 4 فیصد افراد کو کورونا کے باعث ہسپتال میں علاج کی ضرورت پیش آسکتی ہے، لاک ڈائونز کے خاتمے کے بعد حکومتوں کو زیادہ حساس افراد کے حفاظت کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :