روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے 2036 ء تک صدر رہنے کیلئے آئینی ترامیم کے حق میں78 فیصد عوام نے ووٹ دیا ہے، الیکشن کمیشن

جمعرات 2 جولائی 2020 14:23

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے 2036 ء تک صدر رہنے کیلئے آئینی ترامیم کے حق ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے 2036 ء تک صدر رہنے کے لیے آئین میں کی گئی ترامیم کے حق میں اب تک78 فیصد عوام نے ووٹ دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے روسی الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ اس ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 90 فیصد تک مکمل ہو گئی ہے جن میں سے 78 فیصد نے نئی آئین کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ووٹ ڈالنے کی شرح65 فیصد تک رہی۔ روسی صدر پیوٹن کی موجودہ صدارت کی مدت 2024 ء میں ختم ہونی تھی لیکن آئینی اصلاحات کے بعد روسی صدر کو مسلسل 2 بار کے لیے صدر بننے کا اختیار مل گیا ہے یعنی پیوٹن 2036ء تک صدر رہ سکتے ہیں، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے ان نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر کا مقصد پوری زندگی صدر رہنا ہے۔ روسی صدر نے اس دعوی کو مسترد کر دیا ہے۔