ڈپٹی کمشنر سرگودہانے گوشت کی مہنگے داموں فروخت کی شکایات کا نوٹس لے لیا

تمام تحصیل افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری کا ٹاسک دیدیا

جمعرات 2 جولائی 2020 15:21

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء)ڈپٹی کمشنر نے گوشت کی مہنگے داموں فروخت کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تحصیل افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری کا ٹاسک دے دیا۔ جس پر تھصیل سلانوالی میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے مختلف بازاروں کے معائنہ کے دوران مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر گیارہ قصابوں کو مجموعی طو رپر 2350روپے جرما نہ کیا۔

انہوں نے قصابوں کو تنبیہ کی کہ مقرر کردہ قیمتوں پر اعلیٰ معیاری گوشت کی فروخت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ زرائع کے مطابق سرگودھا شہر سمیت ضلع بھر میں بڑے گوشت ،چھوٹے گوشت، مرغ گوشت کو من مرضی کے نرخوں پر فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ لائیو سٹاک کی ملی بھگت سے غیر معیاری اور لاغر جانوروں کی فروخت کی شکایات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تحصیل اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور معیاری اشیائ خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔