رخیم کورنوال، دنیا کا وزنی ترین کرکٹر

140 کلو وزنی رخیم نے 118 سال پہلے کھیلنے والے وارک آرمسٹرانگ کا ریکارڈ توڑا جو 133 کلو کے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 جولائی 2020 15:33

رخیم کورنوال، دنیا کا وزنی ترین کرکٹر
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2020ء ) کرکٹ میں فٹنس بہت معنی رکھتی ہے کھلاڑی فٹ ہوتا اور پھرتیلا ہوتا ہے تو اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور فیلڈنگ میں کئی باؤنڈری روک کر کئی قیمتی رنز بھی بچاتا ہے۔ کرکٹ میں ایک ایسے کرکٹر نے اینٹری دی ہے جس نے سب کے ریکارڈ توڑ دئیے، ویسٹ انڈیز کے رخیم کورن وال دنیا کے سب سے بھاری بھرکم کرکٹر ہیں، انہوں نے وزن اور قامت کو رکاوٹ نہ بننے دیا اور گیند کو ایسے ہٹ مارتے ہیں کہ گیند پچک جائے۔

رخیم کا وزن 140 کلو ہے، چھ فٹ، چھ انچ قامت ہے اور وہ انگلش گراؤنڈز کو دہلانے کو تیار ہیں اور انگلش کرکٹر کی وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں۔ شروع میں رخیم کو کسی نے سنجیدہ نہیں لیا اور مذاق اڑایا کہ موٹے تم کرکٹ میں کیا کرنے آئے ہو تاہم وہ کسی کی تنقید کیے بغیر آگے بڑھتے چلے گئے اور کرکٹ سے اپنے جنون کو کسی تنقید پر ہاوی نہ آنے دیا۔

(جاری ہے)

رخیم نے 118 سال پہلے کھیلنے والے وارک آرمسٹرانگ کا ریکارڈ توڑا ہے جو 133 کلو کے تھے۔

برمودا کے 48 سالہ گولو ڈوین لیور روک کا 2007ء عالمی کپ کا بھارت کے روبن اتھاپا کا کیچ بھی کوئی نہیں بھولا لیکن وہ رخیم سے تیرہ کلو کم تھے، کرکٹ تجزیہ کار رخیم لحیم شحیم اور کرکٹ کا عجوبہ قرار دے رہے ہیں۔