ڈی پی او بھکر کی زیرصدارت کرائم میٹنگ،ضلع بھر کے پولیس افسران کی شرکت
میٹنگ میں امن وامان کی صورتحال اور پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
جمعرات 2 جولائی 2020 22:26
(جاری ہے)
ڈی پی او نے پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ معاشرتی جرائم کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے اورمنشیات فروشی، ناجائز اسلحہ مافیا، سود خوری، جوا اور جسم فروشی میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے اس سلسلہ میں تمام افسران کی ہفتہ وار بنیاد پر پراگرس چیک کی جائیگی اور سستی و غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
انہوں نے کہاکہ ضلع بھکر میں قانون کی بالادستیامن وامان کا قیام اور جرائم سے پاک کرنا میرے منشور میں شامل ہے جس کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جائے اور ڈکیتیچوریرابریراہزنی کی وارداتوں میں ملوث افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کرکے گرفتاری عمل میں لائی جائے۔مزید DPO بھکر نے تمام SDPOsکو ہدایات کیں کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے لیکن اسے مزید بہتر اور تیز کیا جائے تاکہ کرائم کی شرح میں مزید کمی لائی جاسکے۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز سے کہاکہ زیرالتوا مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر حقائق کی روشنی میں تمام قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر یکسوکریں اورتھانوں کا ماحول عوام دوست بنانے کیساتھ ساتھ تھانوں میں صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھا جائے اورتھانوں میں آنیوالے والے سائلین کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو میرٹ پرحل کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.