کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکی جانب سے 36 ٹن کھجوریں ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس کے حوالے

یہ کھجوریں کشمور ، ڈیرہ بگٹی اور وزیرستان میں مستحقین میں تقسیم کی جائیں گی

جمعرات 2 جولائی 2020 23:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) ڈائریکٹر کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر ڈاکٹر خالد محمد الاثمانی نے 36 ٹن کھجوریں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس کے حوالے کیں، یہ کھجوریں کشمور (سندھ)، ڈیرہ بگٹی (بلوچستان) اور (خیبرپختونخوا) وانا وزیرستان میں مستحقین میں تقسیم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سعودی سفارتخانے نے بتایا کہ کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے 50 ٹن کھجوروں کی تقسیم کیلئے منصوبہ شروع کر رکھا ہے، ریلیف سینٹر چاروں براعظموں کے 47 سے زیادہ ممالک کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور ترقیاتی امداد فراہم کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اپنے بہت سے پروگراموں اور اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں لاکھوں مستحقین کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔