ڈی پی او سوات کی جانب سے جامبیل میں پولیس چوکی کا افتتاح

امن کے قیام میں پولیس، سیکورٹی فورسز اور عوام نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں،ڈی پی او سوات قاسم علی خان

جمعرات 2 جولائی 2020 23:35

سوات۔02جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے پولیس چوکی جامبیل کا افتتاح کیا،تقریب میں شیر رحمان (خان لالا)، ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف اسحاق خان، ڈی آر سی ممبران، معززین علاقہ اور مقامی نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی پی اٴْو سوات قاسم علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام کا مطالبہ تھا کہ جامبیل چوکی کو فعال کیا جائے مجھے فخر ہے کہ آپ لوگوں کے تعاون سے ہم نے جامبیل چوکی کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے تاکہ آپ لوگوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ جامبیل رقبہ کے لحاظ سے بہت بڑا ہے اور اس کی آبادی ایک یونین کونسل سے زیادہ ہے اس لیے یہاں چوکی بنانا انتہائی ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام میں سیکورٹی فورسز، پولیس اور سوات کے غیور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں جن کی بدولت آج یہاں امن قائم ہے، سوات کے عوام بہت خوش اخلاق، تعلیم یافتہ اور مہمان دوست ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے، پولیس اور عوام ایک جسم کے مانند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوات پولیس عوام کی خادم ہے ہم نے ضلع سوات کے تمام ایس ڈی پی اٴْوز کی وساطت سے اپنے جوانوں کو پیغام پہنچایا ہے کہ عوام کے ساتھ نہایت خوش اسلوبی سے پیش آئیں، تھانے میں سائلین کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئیں اور اٴْن کا قانونی کام اچھے طریقے سے نبھائیں۔اس موقع پر معززین علاقہ، مقامی نمائندوں اور ڈی آر سی ممبران نے ڈی پی اٴْو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سوات پولیس میں ہمارے بچے، بھائی بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جس طرح پہلے قربانیاں دی ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور جرائم پیشہ افرادومنشیات فروشوں کے خاتمے میں بھر پور کرادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :