341کورونا کے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 29مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر اقبال

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جولائی 2020 20:00

341کورونا کے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 29مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں میں آج مزید 5 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 3012 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 386 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک 341 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ جبکہ 29 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 1 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہے جبکہ 28 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 8 افراد ابھی تک اپنے اپنیاضلاع میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں.اس وقت ممکنہ طور پر کرونا وائرس کا 1 ( Suspected ) مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں داخل ہے اور مریض کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔جہلم میں اب تک 12 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے 9 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 2 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :