غیر قانونی طور پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس لگانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائیگا، سی ٹی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جولائی 2020 20:03

غیر قانونی طور پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس لگانے والوں کو آڑے ہاتھوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد نے فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس،بوگس، ٹیمپرنگ کرنے والی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کر دیاگیا ہے۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ بوگس نمبر پلیٹس اور غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی بتی لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گیں۔

سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے۔ شہریوں کی بڑی تعداد ای چالان سے بچنے کیلئے موٹرسائیکل اور گاڑی خصوصاً پچھلی نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کر دیتے ہیں جس سے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سماج دشمن عناصر کی طرف سے بھی گاڑیوں پر بوگس نمبر لگانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ایسے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس کیحصول کیلئے جاری کردہ ایکسائز سلپ دیکھانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، جبکہ غیر نمونہ، بوگس نمبر پلٹیس کیخلاف کریک ڈاوٴن کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے بھی لگائے جائیں۔ فینسی نمبر پلیٹس تیار کرنے والوں کو آگاہی دیتے ہوئے وارننگ نوٹسز دیئے جائیں گیں، کیپٹن(ر)سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور کی خصوصی ہدایت پر قانون شکنی کیصورت میں ایسے افراد کو بھی قانون کے دائرہ میں لایا جائیگا، نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائیگا، غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی بتی پر ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں گیں۔

ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی جاری رہے گی کارروائی کیلئے 34 وارڈنز پر مشتمل17 ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔ ٹیمیں سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی عمل میں لارہی ہیں، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ اور نمبر پلیٹس نہ ہونے کی صورت میں ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں، نمبر پلیٹس واضح اور درست سمت میں لگائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :