بلیلی کسٹم سمیت چیک پوسٹوں پرعوام کی تذلیل کاسلسلہ بندکیا جائے گا،جے یو آئی نظریاتی

جمعرات 2 جولائی 2020 23:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) جمعیت علما اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ بلیلی کسٹم سمیت پشتون بلیٹ کے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹوں پرعوام کی تذلیل کاسلسلہ بندکیا جائے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں کاتماشہ بنایا ہے جس میں بچے اورضعیف العمر اور لیڈ یز ہوتے ہیں بہت سے لوگ دور داراز علاقوں سے علاج کرنے کے لیے آتے ہیں اورچیکنگ کے نام پر بے جاسوالات کہاں سے آرہے ہوں، کہاں جارہے ہو، کیاکام کرتے ہو گاڑیوں کا قطار لگانا کہاں کا انصاف ہے اس سے نہ تو امن قائم ہوا ہے اور نہ قائم ہوگا اور نہ یہ قیام امن کاطریقہ ہے اس طرح چیکنگ کے نام پر عوام ظلم وزیادتی کو برداشت نہیں کرینگے گورنر وزیراعلی آئی جی ایف سی بلیلی کسٹم سمیت پشتون بلیٹ میں چیکنگ کے نام مسافروں کے وقت ضائع کرنے اورتذلیل کے روک تھام کیلئے اقدامات کریں جمعیت علمااسلام (نظریاتی) عوام کے تکالیف وپریشانیوں پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا عوام کے تکالیف پریشانیوں کیخلاف ہرفلور پرآوازاٹھائیگی