اسلام آباد میں یومیہ سات سو سے زیادہ کورونا کیسز تھے، اب صرف 113کیسز رپورٹ ہوئے، اسد عمر

اسلام آباد کی انتظامیہ، پولیس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور شہریوں نے بہترین کام کیا ہے، وفاقی وزیر کا بیان

جمعہ 3 جولائی 2020 12:20

اسلام آباد میں یومیہ سات سو سے زیادہ کورونا کیسز تھے، اب صرف 113کیسز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا ہے کہ اسلام آباد میں یومیہ سات سو سے زیادہ کورونا کیسز تھے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 113کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ اسلام آباد میں یومیہ سات سو سے زیادہ کورونا کیسز تھے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 113 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد اور چند دنوں سیلگاتار سنگل عدد میں ہے۔اسد عمر نے کہاکہ اسلام آباد کی انتظامیہ، پولیس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور شہریوں نے بہترین کام کیا ہے۔