راولپنڈی پولیس کاپتنگ بازوں ،پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ،2ملزمان گرفتار،15سو سے زائد پتنگیں برآمد ، مقدمات درج

جمعہ 3 جولائی 2020 18:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) راولپنڈی پولیس کاپتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری 02ملزمان گرفتار،15سو سے زائد پتنگیں برآمد ، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کے احکامات پرراولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم راجہ بابرنسیم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی1500 پتنگیں برآمد کر لی، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلا م قمر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی48پتنگیں برآمدہوئیں، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، سی پی او محمداحسن یونس نے ڈویژنل ایس پیز ،متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموںکو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ پتنگ بازی ایک جان لیو ا کھیل ہے ،انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے ۔

متعلقہ عنوان :