یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم طلباء کی فیسوں میں 12 فیصد اضافہ کردیا

جمعہ 3 جولائی 2020 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم طلباء کی فیسوں میں 12 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی سنڈیکٹ نے فیسوں میں اضافے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں زیر تعلیم یتیم اور ضرورت مند طلباء کا سکالرشپ بند کرتے ہوئے سکالر شپ کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت یونیورسٹی کے ہونہار طلباء کو سکالر شپ دینے کے لئے 2017ء کے سیشن سے سکالر شپ کے مستحق طلباء کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے تین رکنی سکالر شپ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جس نے طلباء سے کوائف طلب کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :