سرگودھا میں استاد نے میڈیکل کی طالبہ کو بہانے سے کالج بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم نے معصوم لڑکی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی، والد کی جانب سے مقدمہ درج کروائے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2020 23:30

سرگودھا میں استاد نے میڈیکل کی طالبہ کو بہانے سے کالج بلا کر مبینہ زیادتی ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2020ء) سرگودھا میں استاد نے میڈیکل کی طالبہ کو بہانے سے کالج بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نے معصوم لڑکی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی، والد کی جانب سے مقدمہ درج کروائے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں ڈاکٹر بننے کی خواہش مند نوجوان لڑکی کو اس کے استاد نے ہی مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت باقی ملک کی طرح سرگودھا میں بھی تعلیمی ادارے بند ہیں، تاہم ایک نجی کالج کے استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو کالج میں کلاسز کے اجراء کا کہہ کر بلایا ۔ کالج پہنچنے پر لڑکی نے عمارت میں کسی بھی طالبہ کو نہ دیکھ کر گھر واپس جانے کی کوشش کی تو اس کے عادل حیات نامی استاد نے راستہ روک لیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ملزم طالبہ کو گھر چھوڑنے کے بہانے اپنے فلیٹ پر لے گیا۔ ملزم نے طالبہ کو فلیٹ پر 4 گھنٹے تک رکھا اور اس دوران مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بعد ازاں طالبہ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں کالج کے گیٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا سرگودھا میں نجی کالج کے استاد نے میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کے والد کی جانب سے مقدمہ درج کروائے جانے کے فوری بعد ایکشن لیا گیا اور عادل نامی شخص گرفتار کیا جا چکا ہے۔ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا بعد باقی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔