ڈاکوئوں کی جانب سے خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کیخلاف توجہ دلا نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 4 جولائی 2020 11:48

ڈاکوئوں کی جانب سے خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کیخلاف توجہ دلا نوٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) چار ڈاکوئوں کی جانب سے خاتون سے زیادتی کے خلاف توجہ دلا نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلائو نوٹس میں استفسار کیا گیا ہے کہ کیا گجر پورہ میں کلینک سے گھر جاتی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار ہوگئے ہیں،مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے،خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ پر سخت تشویش ہے ۔