فرانسیسی عسکریت پسند کو تیس برس قید کی سزا

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:22

فرانسیسی عسکریت پسند کو تیس برس قید کی سزا
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام میں متعدد جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک فرانسیسی عسکریت پسند ٹیلر ویلس کو30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیرس کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا کہ وہ کم از کم 22 سال قید کے بعد رہائی کی اپیل کر سکتا ہے۔ ویلس پر عسکریت پسند تنظیم کے جنگجوؤں کی قیادت میں شمولیت کے الزام کے ساتھ ساتھ دو قیدیوں کو قتل کرنے کا جرم بھی ثابت ہوا ہے۔ عدالت نے تیس سالہ ویلس کو فرانسیسی بولنے والے جہادی گروہ کی اہم شخصیت قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :