لمبے عرصے کے بعد کھلاڑی ٹریننگ کر رہے ہیں ، مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،
کھلاڑی فٹ دکھائی دے رہے ہیں، مصباح الحق ابھی تو ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، تین روز بھرپور ٹریننگ کی ہے، سمجھتا ہوں کہ آگے مزید بہتری آئے گی، ہیڈ کوچ کی گفتگو
ہفتہ 4 جولائی 2020 21:43
(جاری ہے)
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ابھی تو ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، تین روز بھرپور ٹریننگ کی ہے، سمجھتا ہوں کہ آگے مزید بہتری آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ووسٹر میں ٹریننگ کے لیے 2،2 سیشنز رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لیے بہت وقت مل رہا ہے جس سے انہیں فائدہ ہو رہا ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پہلے پریکٹس میچ میں بیٹسمینوں کو پیئر بنا کر کھیلنے کا پلان دیں گے اسی طرح بولروں کے بھی سیٹ بنائیں گے ایک ،ایک دن پورے 90 اورز کرے گا اور دوسرا سیٹ دوسرے روز 90 اوورز کرے گا اس سے کھلاڑیوں کو مکمل موقع ملے گا اور وہ ردہم میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس میچز بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور اگلے میچز میں باقاعدہ الیون بنا کر میچز کھیلے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں 29 کھلاڑی شامل ہیں، سب اکٹھے ہو رہے ہیں، اسی لیے بڑے اسکوا ڈکا اعلان کیا گیا تھا کہ ایک تو کرکٹ نہیں ہو رہی، پریکٹس کا موقع نہیں مل رہا تو انگلینڈ میں انہیں ایک ساتھ رہنے کا موقع ملے گا، ایک ساتھ ٹریننگ کریں گے تو اس کا فائدہ ہو گا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہر کرکٹر کے لیے ایک پلان ترتیب دیا ہوا ہے کہ کیسے آگے لے کر چلنا ہے ، اس کا فائدہ اس سیریز کے لیے ہی نہیں ہو گا بلکہ 2 ماہ اکٹھے رہنے سے مستقبل کی کرکٹ کے لیے بھی فائدہ ہو گا، پاکستان نے اگلے 5 سے 6 ماہ میں جو کرکٹ کھیلنی ہے اس کے لیے ایک اچھا یونٹ بن جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.