فلسطینی ڈاکٹراسرائیلی جیل سے 18 سال بعد رہا

اتوار 5 جولائی 2020 11:55

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) قابض اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری ڈاکٹر امجد عزت قبھا کو 18 سال مسلسل جیل میں ڈالے رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر امجد کی رہائی پران کے گھر میں ان سے ملاقات اور استقبال کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔ رہائی سے قبل انہیں ترقمیا چوکی پر لایا گیا جہاں سے انہیں ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا۔رہائی پانے والے فلسطینی عزت قبھا نے اپنی ایک بیٹی سے 18 سال بعد پہلی بار ملاقات کی۔ قبھا کو اٹھارہ سال قبل اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب ان کی اہلیہ امید سے تھی اور ان کی گرفتاری کے بعد ان کی بیٹی تسنیم پیدا ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :