سعودی اور چینی وزراخارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت

اتوار 5 جولائی 2020 11:55

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) سعودی عرب اور چین کے وزرا خارجہ کے درمیان گذشتہ روز ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔ دونوں وزرا نے دو طرفہ تعلقات کیفروغ پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔ٹیلیفونک بات چیت میں اسٹریٹجک شراکت، دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، علاقائی اور عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :