جامشورو میں چوبیس سالہ لڑکی وزیراں کی مسخ شدہ لاش ہائی وے سے برآمد
اتوار 5 جولائی 2020 12:10
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر پتھر اور ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا اور پھر اٴْس کی لاش کو انڈس ہائی وے کے قریب پھینکا گیا۔عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ کے میڈیکل سپریٹنڈینٹ ڈاکٹر معین کا کہنا ہے کہ لڑکی کو مبینہ طور پر سنگسار کیا گیا اور اٴْسے ڈنڈے اور پتھروں کے وار سے قتل کیا گیا۔
مقتولہ کے شوہر نے پولیس کو بیان دیا کہ لڑکی کا والد اپنی بیٹی کی شادی ہمارے خاندان میں نہیں کرنا چاہتا تھا، وزیراں کو میں نے نہیں بلکہ اٴْس کے گھر والوں نے تشدد کر کے قتل کیا۔دوسری جانب قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واقعے سے متعلق لکھا کہ ضلع جامشورو کے گاؤں وڈا چھچھر میں وزیراں چھچھر نامی لڑکی کو وحشیانہ طور پر پتھروں سے سنگسار کر کے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔انہوں نے لکھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا آبائی ضلع ہونے کے باوجودابھی تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، دیہی علاقوں کو خواتین کیلئے سندھ کو مقتل بنادیا گیا ہے، حکومت اور عدلیہ فوری نوٹس لے کر ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.