چارسدہ پولیس کامجرمان اشتہاریوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ،161مجرمان اشتہاری گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 5 جولائی 2020 19:40

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) چارسدہ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئی161مجرمان اشتہاری گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمدکرلیں۔پولیس نے تہرے قتل کیس سمیت اے ایس آئی کو شہید کرنے والے خطرناک اشتہاری گرفتارکرلیا۔ داماد کو قتل کرنے والی ساس ڈرامائی انداز میں گرفتارکر لی گئی۔

منشیات کے خلاف پولیس کی پے در پے مختلف کاروائیاں جاری۔ راہزنی میں ملوث گروہ کے دو ملزمان مال مسروقہ سمیت گرفتارکرلئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد شعیب خان نے 13جون 2020کو اپنے فرائض سنبھالتے ہوئے پولیس افسران کو مجرمان اشتہاری، منشیات، راہزن گروہ، ڈکیت گروہ، قبضہ مافیا، لینڈ مافیا، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم کے خلاف کاروائیوں کے سخت احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے زیر ِنگرانی چارسدہ پولیس نے قتل کے سنگین مقدمات میں مطلوب 34مجرمان اشتہاری جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 57مجرمان اشتہاری کو گرفتار کئے۔قتل کے مقدمات میں پولیس اسٹیشن شہزاد ٹان کو تہرے قتل کیس میں مطلوب3اشتہاری،مندنی پولیس نے اے ایس آئی قتل کیس میں مطلوب ملزم،شبقدر کی حدود میں داماد کو قتل کرنے والی ساس چند ہی گھنٹوں میں شبقدر پولیس نے گرفتار کیاجبکہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں اپنے شوہر کو آشنا کی ایما سے قتل کرنے والی قاتل بیوی بھی پڑانگ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

اسی طرح سرقہ عام، نقب زنی اور اغوائیگی کی مقدمات میں ملوث 18اشتہاری کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ دیگر جرائم میں ملوث 52افراد کو بھی دھر لیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر مردان شیر اکبر خان کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر چارسدہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری کمپئن کے دوران بین الاضلاع منشیات ڈیلر وں کا سراغ لگا کر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 50 منشیات فروش کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 166کلو987گرام چرس،4082گرام آئس،1785گرام ہیروئن اور 31شراب کی بوتلیں برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 10کلاشنکوف،226پستول،8بندوقیں،4 کالاکوف،6رائفل اور3404کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔