یو اے ای نے مریخ مشن 15 جولائی کو روانہ کرنے کا اعلان کر دیا

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

d ابوظبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) اماراتی حکام نے مریخ مشن کی لانچنگ ڈیٹ کا اعلان کردیا، اماراتی خلانورد 15 جولائی کو مریخ کیلئے روانہ ہوں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارت نے رواں ماہ 15 جولائی کو مریخ پر مشن روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر محمد بن راشد اسپیس سینٹر کا کہنا تھا کہ یہ مشن صرف متحدہ عرب امارات کے لیے نہیں بلکہ پورے عرب خطے کے لیے ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ مشن کی لانچنگ سے قبل ماہرین کی ٹیم حتمی جائزہ لے گی تاکہ تسلی کی جاسکے۔محمد بن راشد اسپیس سینٹر نے مشن کو ہوپ مشن کا نام دیا ہے، جس پر اماراتی نوجوان کام کررہے ہیں۔ یہ مارس مشن 2014 میں شروع ہوا تھا جو یو اے کا اپنا تعمیر کر دہ ہے اور اماراتی ٹیم نے خلائی جہاز کا ڈیزائن بھی خود ہی تیار کیا ہے، مشن فروری تک اپنے مدار میں پہنچے گا جب یو اے ای کی گولڈن جوبلی منائی جارہی ہوگی۔

(جاری ہے)

مشن سرخ سیارے کے مدار میں جا کر مریخی فضا کی حرکیات اور بیرونی خلا اور شمسی ہوا کے ساتھ اس کے تعامل کا مطالعہ کرے گا۔یہ تحقیقاتی مشن مریخ کے گرد ایک مکمل مریخی سال یعنی 687 دنوں تک چکر لگاتا رہے گا تاکہ مطلوبہ ڈیٹا جمع کر سکے، مریخ کے گرد صرف ایک چکر لگانے کے لیے اس مشن کو 55 گھنٹے درکار ہوں گے۔امارات کا مریخ مشن آب و ہوا اور موسمی تبدیلیوں کا پہلی بار جائزہ لے گا جس میں گرد کے طوفان، درجہ حرارت میں تبدیلی اور مریخ کی سطح کی تحقیقات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :