تیز رفتار ڈاٹسن اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

اتوار 5 جولائی 2020 19:57

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) لاڑکانہ شہر کے قریب تھانہ بقاپور کی حدایئرپورٹ روڈ پر تیز رفتار ڈاٹسن اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں شہر کے اللہ آباد محلہ کا رہائشی نوجوان شاہن جویو جاں بحق اور ان کے بھتیجے باقرانی کا رہائشی راجا بھاگت شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر حدود کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر ڈاٹسن تحویل میں لیتے ہوئے کنڈیکٹر کو گرفتار کرنے کے بعد دونوں زخمیوں کو آسپاس کے لوگوں کی مدد سے علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی تاہم دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شاہن جویو دم توڑگیا۔

ورثاء کے مطابق متوفی شاہن جویو اپنے بھتیجے راجا بھاگت کے ہمراہ اوٹھا چوک جارہے تھے کہ ایئرپورٹ روڈ پر تیز رفتار ڈاٹسن اور موٹرسائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ہے۔لاش ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔