چین کے بیڈ منٹن سپر سٹار لِن ڈین نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
پیر 6 جولائی 2020 09:20
(جاری ہے)
لِن ڈین نے اپنے کیریئر کے دوران 666 سنگلز ایونٹس جیتے اس کے علاوہ انہوں نے کئی میڈلز اپنے نام کئے۔
لِن ڈین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں اپنے کنبے، کوچ، ٹیم کے ساتھی اور مداح کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے کیریئر کے دوران میرا ہر طرح ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر زبردست مقابلے میں فتح کی خواہش تھی۔ لِن ڈین نے مزید کہا کہ میں نے اپنی من پسند کھیل کے لئے اپنا سب کچھ وقف کر دیا ہے۔لِن ڈین ڈبل اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ بار کے عالمی چیمپئن اور طویل عرصے تک عالمی نمبر ایک رہے ہیں۔ لِن ڈین نے اپنے کیریئر کے عروج پر "سپر ڈین" عرفیت حاصل کی۔ تاہم بائیں ہاتھ کے کھلاڑی اپنے کیریئر کے حالیہ برسوں میں انجریز کا شکار تھے۔انہوں نے کہا کہ میں ٹوکیو اولمپکس میں کھیلنے کے لئے پرعزم تھا، لیکن دنیا میں کھیلوں کے التوا نے میرے خواب کو چکناچور کر دیا۔ ِلن ڈین کہا کہ میں تیسری بار اولمپک طلائی تمغہ جیتنے کے لئے پرعزم تھا لیکن آخری اولمپکس کو یادگار نہ بنا سکا تاہم انہوں نے کہا کہ میری جسمانی قابلیت اور تکلیف اب مجھے اپنے ساتھی ساتھیوں کے ساتھ مقابلے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.