پاکستان میں بچوں کومختلف بیماریوں سے بچائو کیلئے ویکسین کی فراہمی کاپراجیکٹ موثرشراکت داری کی بہترین مثال ہے ،عالمی بینک

پیر 6 جولائی 2020 16:00

اسلام آبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان میں بچوں کومختلف بیماریوں سے بچائو کیلئے ویکسین کی فراہمی کاپراجیکٹ موثرشراکت داری کی بہترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگوپیچوموتو نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہاہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ عالمگیروباء کے پس منظرمیں بااعتماد اورکامیاب شراکت داری کسی پراجیکٹ کے تکنیکی پہلوئوں سے ماورا اقدامات کیلئے بنیاد فراہم کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے نیشنل امیونزائزیشن سپورٹ پراجیکٹ جاری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ کے تحت حفاظتی ویکسین کے دائرہ کارکو 54 فیصد سے بڑھا کر66 فیصد تک بڑھا دیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن پرلڑنے والے طبی عملہ کیلئے فوری بنیادوں پرعالمی بینک کے پریپ پروگرام سے 1.5 ملین ڈالر کے ماسک اورحفاظتی آلات وسامان کی خریداری عمل میں لائی گئی ہے یہ رقم نیشنل امیونزائزیشن سپورٹ پراجیکٹ سے فراہم کی گئی۔