بھارت: خاتون نے شوہر سے نجات اور دوسری شادی کے لیے بیٹی کو مار دیا

پیر 6 جولائی 2020 20:05

بھارت: خاتون نے شوہر سے نجات اور دوسری شادی کے لیے بیٹی کو مار دیا
نیو دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک علاقے میں خاتون نے اپنے شرابی شوہر سے نجات اور دوسری شادی کے لیے اپنی ہی بیٹی کو جان سے مار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ضلع کیتھل کے ایک گاؤں میں ایک خاتون نے دوسری شادی کی خواہش اور پہلے شوہر سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے دو بیٹیوں میں سے ایک کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد غصے میں آ کر 2 سالہ بیٹی کا خون کر دیا ہے، تاہم مقامی پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ خاتون نے بیٹی کو سوچ سمجھ کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے بھائی نے اسے یقین دلایا تھا کہ اگر وہ اپنے 2 میں سے ایک بچی کو مار دے تو وہ اسے شرابی شوہر سے چھٹکارا دلا کر اس کی دوسری جگہ شادی بھی کرا دے گا۔ پولیس نے بیٹی کے قتل میں خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا، اس کے مطابق واردات میں اس کا بھائی بھی شامل ہے، جس پر پولیس نے ملزمہ کے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :