ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنے لگی، مجموعی مریضوں کی تعداد 1029 ہو گئی

منگل 7 جولائی 2020 16:21

ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنے لگی، مجموعی مریضوں کی ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنے لگی، ایک دن میں دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1029 ہو گئی جن میں سے 702 مریض مکمل طور پر صحت یاب جبکہ 376 مریض ابھی تک ہسپتالوں میں زیر علاج اور گھروں میں قرنطینہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور صحت یاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1027 تھی، ایک دن میں دو نئے کیسز آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1029 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق جن میں 702 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 376 مریض ابھی بھی ہسپتالوں میں زیر علاج اور گھروں میں قرنطینہ ہیں۔