کورونا پھیلائو کی شرح خطے میں پاکستان میں سب سے کم، وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی سب سے زیادہ مئوثر ثابت ہوئی ہے، سید ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

منگل 7 جولائی 2020 18:14

کورونا پھیلائو کی شرح خطے میں پاکستان میں سب سے کم، وزیر اعظم عمران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ کورونا پھیلائو کی شرح خطے میں پاکستان میں سب سے کم ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں شرح اموات میں زیادہ کمی نوٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ سے ثا بت ہوا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وباء کے حوالے سے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی سب سے زیادہ مئوثر ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مثبت اشاروں کے باوجود یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔