ٹرمپ کی بھتیجی نے کتاب میں چچا کو نقصان دہ آدمی قرار دے دیا

منگل 7 جولائی 2020 20:45

ٹرمپ کی بھتیجی نے کتاب میں چچا کو نقصان دہ آدمی قرار دے دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ماہر نفسیات بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب" 'Too Much and Never Enough آئندہ ہفتے شائع کی جارہی ہے، تفصیلات کے مطابق کتاب میں صدر ٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل ’نقصان دہ آدمی‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدار کے لیے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

کتاب کے ابتدائیہ میں میری ٹرمپ لکھتی ہیں کہ وہ اپنے چچا کی اکلوتی بھتیجی کے طور پر فرسٹ ہینڈ معلومات پیش کررہی ہیں۔

پبلشر کا کہنا ہے کہ کتاب کی طلب اور لوگوں کی بے حد دلچسپی کے باعث اب یہ کتاب 14جولائی کو شائع کی جارہی ہے، کتاب پر چلنے والا عدالتی مقدمہ اس کی اشاعت پر اثر انداز نہیں ہوگا، عدالتی ریکارڈ کے مطابق پبلشر کتاب کی 75 ہزار کاپیاں چھاپ چکا ہے۔