ماڈل کورٹ مانسہرہ نے ڈھوڈیال میں 2018ء میں قتل ہونے والے سہیل کے قاتل کو بری کر دیا

بدھ 8 جولائی 2020 13:16

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) ماڈل کورٹ مانسہرہ نے ڈھوڈیال میں 2018ء میں قتل ہونے والے سہیل کے قاتل کو بری کر دیا، ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 16 اگست 2018ء کو ڈھوڈیال میں گاڑی کے ٹائر سے ہوا نکالنے کے تنازعہ پر سہیل ولد حبیب الرحمن کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ محمد نیاز واقعہ میں زخمی ہوا تھا۔ مقدمہ عاصم ولد جمیل سکنہ ڈھوڈیال کے خلاف درج ہوا، مقدمہ میں ملزم پارٹی کے وکلاء یاسر مصطفیٰ خان اور غلام مصطفیٰ خان سواتی ایڈووکیٹس نے دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :