روس اور چین نے سلامتی کونسل میں ترکی کے راستے شام کی امداد کو ویٹو کر دیا

بدھ 8 جولائی 2020 13:36

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے خانہ جنگی کے شکار ملک شام کی ترکی کے راستے امداد کی مزید فراہمی کو ویٹو کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمال مغربی شام میں موجود 28 لاکھ افراد کی ضروریات زندگی کے سامان کی ترسیل کے لیے دونوں سرحدی راستے بہت اہم ہیں۔ سلامتی کونسل کی13 ممبران نے جرمنی اور بیلجیئم کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ اس قرارداد کا مقصد مزید ایک اور سال تک امدادی سامان کی فراہمی کو یقنی بنانا ہے۔ شامی صوبے ادلب میں گزشتہ چھ سالوں سے جاری اقوام متحدہ کا امدادی پروگرام آئندہ جمعہ دس جولائی کو ختم ہو رہا ہے۔