انسانی جان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ہمارادین کامل بھی اس کا درس دیتا ہے،
آپریشن سٹاف سیفٹی فرسٹ کے اصول کو اپنا ئے، شدید گرم موسم میں ٹرانسفارمرز کی خرابی اورجلنے سے بچانے کیلئے جلد سکیور کیا جائے،چیف ایگزیکٹو فیسکو کی ہدایت
بدھ 8 جولائی 2020 23:00
(جاری ہے)
انہوں نے سب ڈویژن کی سطح پر بجلی چوری میں پکڑے جانے والے بجلی چور صارفین کی فہرستیں /رجسٹر مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایس ڈی او انہیں گاہے بگاہے چیک کریں تاکہ وہ دوبارہ بجلی چوری کی ہمت نہ کریں ۔
انہوں نے ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ کے انچار چ ایکسین راشد کو ٹرانسفارمرز میں تیل کی کمی کو پورا کرنے کیلئے موبائل یونٹ سب ڈویژنوں میں بھجوانے کے احکامات بھی دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکل کو مختلف اوور لوڈ لوکیشنز پر ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کیلئے 200کے وی اے کے 45ٹرانسفارمرز مہیا کئے گئے ہیںلہٰذا انہیں نصب کرنے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے تاکہ نہ صرف صارفین کو ریلیف ملے بلکہ کمپنی کے ریونیو کو بھی بچایا جائے۔ اس موقع پر ایس ای سیکنڈ سرکل نورالحسن ڈوگر نے انہیں سرکل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ۔اجلاس میں چیف کمرشل آفیسراحسان الٰہی، ایس ای ٹیکنیکل سروسز رائے اصغر، سٹاف آفیسر عابد رشید، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آر طاہر شیخ اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.