انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹر کو قومی ٹیم کے اسکواڈ سے الگ کر دیا گیا

بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے، انہیں وورسٹر میں ٹریننگ کے غرض سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا

muhammad ali محمد علی بدھ 8 جولائی 2020 20:48

انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹر کو قومی ٹیم کے اسکواڈ سے الگ کر دیا ..
ووسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2020ء) انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹر کو قومی ٹیم کے اسکواڈ سے الگ کر دیا گیا، بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے، انہیں وورسٹر میں ٹریننگ کے غرض سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے پاکستانی اسپنر ظفر گوہر انگلینڈ میں موجود قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ظفر گوہر اسکواڈ سے علیحدگی کے بعد وورسٹر سے لیسٹر روانہ ہو گئے ہیں۔ ظفر گوہر کو وورسٹر میں ٹریننگ کی غرض سے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس کی تشخیص کے باعث کئی کرکٹر پہلے فیز میں انگلینڈ روانہ نہیں ہو سکے تھے، اس لیے کاونٹی کرکٹ کھیلنے والے ظفر گوہر کو ٹریننگ کے غرض سے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی مرحلہ وار لندن روانہ ہو رہے ہیں۔ قومی ٹیم کا تیسرا گروپ بدھ کی صبح لاہور سے برطانیہ روانہ ہوگیا۔ برطانیہ روانہ ہونے والے تیسرے گروپ میں کرکٹرز حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کے علاوہ مساجر ملنگ علی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کا آغاز اگست میں ہو گا۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف ایک روزہ سیریز کھیلے گی۔