وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا نواں کلی بائی پاس ، ہنہ اوڑک روڈ کی تعمیر و مرمت میں کوتاہی برتنے پر ایکسین، ایس ڈی او کی کا رکردگی پراظہار برہمی

جمعرات 9 جولائی 2020 00:02

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نے نواں کلی بائی پاس اور ہنہ اوڑک روڈ کے منصوبوں کی ناقص مانیٹرنگ اور کوتاہی برتنے پر ایکسئین اور ایس ڈی او کو عہدوں سے ہٹا دیا جبکہ ٹھیکیدار کو واننگ جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نواں کلی بائی پاس اور ہنہ اوڑک روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران سڑک کی تعمیر میں کوتاہی برتنے پر ایکسیئن اللہ محمد اور ایس ڈی او کی کا رکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی جس پر متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی او کو انکے عہدوں سے ہٹا دیا گیا جبکہ کام کے معیار پر ٹھیکیدار کو وارننگ جاری کردی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلی نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نور الامین مینگل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے لئے ا ن کی جانب سے بنائے گئے طریقہ کار اور منصوبوں کی مانیٹرنگ کی تعریف کی۔