جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کوچ ہلٹن مورینگ نے معاہدہ میں تین سالہ توسیع پر دستخط کر دیئے
جمعرات 9 جولائی 2020 14:46
(جاری ہے)
جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ویمن چیمپین شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اگلے ورلڈ کپ کے لئے بھی براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے ۔
جنوبی افریکن خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہلٹن مورینگ نے کوچنگ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے خواتین ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع فراہم کرنے پر میں بہت خوش ہوں اور یہ میرے لئے ایک دلچسپ موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے جو میرے اوپر اعتماد کیا ہے میں اس پر کرکٹ جنوبی افریقہ کا بہت شکر گزار ہوں۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ ہلٹن مورینگ خواتین کرکٹرز کی باصلاحیت گروپ کو اپنے سفر کے اگلے مرحلے تک لے جانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ہلٹن مورینگ نے کہا کہ جب میں نے جنوبی افریکن خواتین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پہلی بار شروعات کی تو ہمارے پاس بہت باصلاحیت نوجوان کھلاڑی موجود تھیں، اب ان کی پختگی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں نے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی بہترین ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اگلے مرحلے میں اپنی ٹیم کی کارکردگی میں مزید نکھار لاسکوں، انہوں نے کہا کہ میرا مقصد جنوبی افریقہ کے لئے سلور ویئر جیتنے کے ساتھ ٹیم کو عالمی رینکنگ میں بھی اوپر لے کر آنا ہے۔ واضح رہے کہ ہلٹن مورینگ نے 2001ء سے 2007ء تک اپنے کھیل کے کیریئر کے دوران چھ فرسٹ کلاس گیمز اور فری سٹیٹ کے لئے تین لسٹ اے مقابلوں میں حصہ لیا تھا ۔ 2012ء میں جنوبی افریکن خواتین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی تقرری سے قبل مورینگ نے کرکٹ جنوبی افریقہ سے لیول III کی سند حاصل کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.