نیب نے راجہ پرویز اشرف وغیرہ کی پیراں غائب رینٹل ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیل دائرکردی

جمعرات 9 جولائی 2020 15:51

نیب نے راجہ پرویز اشرف وغیرہ کی پیراں غائب رینٹل ریفرنس میں بریت کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کی پیراں غائب رینٹل ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیل دائرکردی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں راجہ پرویز اشرف، اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ، محمد سلیم عارف، چوہدری عبدالقدیر اور اقبال علی شاہ کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاکہ احتساب عدالت نے ملزمان کے خلاف استغاثہ کے شواہد کو اہمیت نہیں دی، استدعاہے کہ ملزمان کی بریت کالعدم قرار دی جائے اورعدالت 30 جون 2020 کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ یادرہے کہ احتساب عدالت کے محمد بشیر نے پیراں غائب رینٹل ریفرنس کے تمام ملزمان کو بری کیا تھا۔