ترکی کا امریکی ساختہ لڑاکا جیٹ پر روسی ساختہ ایس100دفاعی نظام کا تجربہ

ٴتجربہ گذشتہ سال نومبر میں کیا گیا تھاجس کے بعد ترکی کا امریکا سے تنازعہ پیداہوگیاتھا،روسی میڈیا

جمعرات 9 جولائی 2020 21:00

ترکی کا امریکی ساختہ لڑاکا جیٹ پر روسی ساختہ ایس100دفاعی نظام کا تجربہ
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) ترکی نے گذشتہ سال نومبر میں امریکی ساختہ لڑاکا جیٹ ایف 16پر روسی ساختہ ایس 400 میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا تھا۔ روس کی خبررساں ایجنسی نے ایک بے نامی ذریعے سے بدھ کو اس تجربے کا انکشاف کیا۔تاس کے مطابق لڑاکا جیٹ طیاروں کی پروازوں کا سراغ لگانے والی فوجی ہوابازی کی ویب سائٹ فائٹر جیٹس ورلڈ نے 2019 کی ایک ویڈیو شائع کی ہے۔

یہ ترکی کے سرکاری ٹی وی سے لی گئی تھی۔اس میں میزائل نظام کے امریکی ساختہ لڑاکا طیاروں پر تجربے کو دکھایا گیا۔ایک بے نامی ذریعے نے روسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تجربہ گذشتہ سال نومبر میں کیا گیا تھا۔ترکی کا روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام خرید کرنے پر امریکا سے تنازع پیدا ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکا نے ترکی سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس میزائل نظام کو خرید نہ کرے کیونکہ یہ نیٹو کے دفاعی نظام سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

تاہم ترکی نے امریکا کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا اور اس نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے مختلف پلیٹ فارمز کے درمیان ابلاغ کی جانچ کے لیے یہ میزائل خرید کیے ہیں تاکہ وہ حادثاتی طور پر اپنے ہی لڑاکا جیٹ کو نہ مار گرائیں۔ترکی میں روسی ساختہ اس میزائل دفاعی نظام نے اپریل تک فعال ہونا تھا لیکن ابھی تک ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں کہ یہ نظام فعال ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :