ڈاکٹرراغب نعیمی سے علماء کے وفد کی ملاقات ،چچا اورتایا جان کے انتقال پر اظہار تعزیت

نعیمی خاندان کی دینی وتعلیمی خدمات قابل قدر ہیں‘علماء کرام

جمعہ 10 جولائی 2020 00:35

لاہور۔09جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) ڈاکٹرراغب نعیمی سے علماء کے وفد نے ملاقات اور ان کیچچامحمدتاجور نعیمیؒاورتایاجان پروفیسر علامہ محفوظ الرحمان نعیمیؒ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا‘علامہ راغب نعیمی سے تعزیت کرنے والوں میںمولانا علی احمد،مولانا اکبر شمسی،مولانا فریاد علی،مولانا فیاض شاکر،پیر فاروق احمد،مولانا غلام مرتضیٰ ، مولانا محمداعظم،سینئر صحافی عبدالرحمان ،مولانا عابد علی،مولانا محمود انورشاہ،مولانا سمیر خان،مولانا ظفر اللہ جمالی اورمولاناکاشف علی شامل تھے۔

علماء اکرام کے وفد نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نعیمی خاندان کی دینی وتعلیمی خدمات قابل قدر ہیں۔ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ،محفوظ الرحمان نعیمیؒ اورتاجور نعیمیؒکی زندگیا ں اسلام کیلئے وقف تھی‘شہید پاکستان ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒپوری زندگی باطل قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہے‘وہ ساری زندگی اتحاد المسلمین کے لئے کوشاں رہے‘وہ اعتدال پر مبنی معاشرے کاقیام چاہتے تھے’ان کادین سے لگائو لائق تحسین اورقابل تقلید تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ،محفوظ الرحمان نعیمیؒ اورتاجور نعیمیؒکی دینی وتعلیمی اورسماجی کاوشیں کوکبھی بھی بھلایانہیں جاسکے گا۔بعد ازاں علماء کرام کے وفد نے بانی جامعہ نعیمیہ مفتی محمدحسین نعیمی ؒاورڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کے مزار پر بھی حاضری دی اوربزرگان دین کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعابھی کی۔