سیول کے مئیر پارک وون کی موت کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

مئیر پارک وون کو ’’می ٹو‘‘ کے الزامات سامنا تھا، لاپتہ ہونے سے ایک روز قبل سیول سٹی کی ایک سابقہ ملازمہ نے پولیس میں ان کے خلاف مبینہ جنسی ہراسانی کی درخواست دائر کی تھی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 10 جولائی 2020 07:06

سیول کے مئیر پارک وون کی موت کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی
سیول (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی 2020ء) سیول کے مئیر پارک وون کی موت کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی۔ مئیر پارک وون کو ’’می ٹو‘‘ کے الزامات سامنا تھا، لاپتہ ہونے سے ایک روز قبل سیول سٹی کی ایک سابقہ ملازمہ نے پولیس میں ان کے خلاف مبینہ جنسی ہراسانی کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے لاپتہ میئر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں جن کو جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز سیول سٹی کی ایک سابقہ ملازمہ نے مئیر پارک وون کے خلاف رخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے اسے مبینہ طور پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ اپنے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت کے بعد جمعرات کے روز مئیر سیول گھر سے مبینہ طور پر غائب ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سینکڑوں پولیس افسران پر مشتمل ایک سرچ آپریشن کے بعد سیول کے جنوب میں واقع پہاڑ پر سے  پارک وون کی لاش مل گئی ہے۔

 
مزید تفصیلات کے مطابق جمعرات کو لاپتہ ہونے والے سیول کے مئیر مردہ حالت میں مل گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تلاش کے دوران پولیس کو مئیر پارک وون کی لاش ملی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مئیر پارک وون کی بیٹی نے بتایا کہ ان کے والد جمعرات کو لاپتہ ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مئیر پارک وون کی تلاشی کے لیے سیول میٹرو پولیٹن پولیس ایجنسی نے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کیا جس میں 500 پولیس افسران سمیت رسیکیو اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

اس کے علاوہ سرچ آپریشن میں ڈرونز اور کھوجی کتوں کو بھی متحرک کیا گیا۔ 
 
خبر ایجنسی کے مطابق حکام نے بتایا کہ 64 سالہ مئیر پارک وون کو صبح 10 بجکر 53 منٹ پر نگران کیمروں کے ذریعے سیول کے ایک پارک کے قریب دیکھا گیا تھا اور شام 5 بجکر 5 منٹ پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :