ِافغانستان، سیکیورٹی فورسز نے حملے کی کوشش ناکام بنادی،9 طالبان جنگجووں ہلاک، 7 زخمی

جمعہ 10 جولائی 2020 21:17

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوے نو طالبان جنگجووں کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خوست کے ضلع موسی خیل میں طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سیکیورٹی چوکیوں پر دھاوا بول دیا اور علاقے پر قبضے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جسکے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان زبر ردست جھڑپ ہوئی جھڑپ کے نتیجے میں نو طالبان ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔ جھڑپ میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔