محکمہ زراعت صوبے میں زمینداروں کی ہرممکن مدد کررہی ہے ،قمبر دشتی

ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے تمام موجود وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں،صوبائی سیکر ٹری زراعت

جمعہ 10 جولائی 2020 23:54

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) صوبائی سیکر ٹری زراعت قمبر دشتی نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت صوبے میں زمینداروں کی ہرممکن مدد کررہی ہے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے تمام موجود وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں جہا ں مناسب ہو ہوائی سپرے کئے جارہے ہیں ٹریکٹر اور گاڑیوں سے بھی سپرے جا ری ہے آفسران کو کرایہ پر بوقت ضرورت گاڑیاں لینے کی اجازت دی ہے اٹلی اور سپین سے آٹھ اقسام زیتون کا منگوائے ہیں تاہم موجودہ حالات کی وجہ سے نہ پہنچ سکے جیسے ہی حالات نارمل ہوں گے زیتون لاکر زمینداروں میں تقسیم کریں گے اس کے علاوہ مقامی سطح پر نرسری موجود ہے زمیندار کم پانی والے درخت اور فصل اگائیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے کمشنر آفس لورالائی کے کانفرنس روم میں زمینداروں اور محکمہ زراعت کے آفسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیااس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ ،ڈپٹی کمشنر لورالائی فیاض علی ،ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن عارف شاہ ،ڈائریکٹر ریسرچ عبدالمتین ،ڈائریکٹر توسیعی شاہ حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منجمنٹ نورمحمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر کٹوی فارم محمد نواز ،ڈپٹی ڈاریکٹر واٹر منجمنٹ دکی ٹکا خان ،ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی عبدالکریم ناصر اور دیگر آفسران ،اور زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں ژوب ڈویژن میں زمینداروں کے مسائل ،ٹڈی دل کی روک تھام اور محکمہ زراعت کی کارکردگی کے حوالے تفصیلی بحث کی گئی اور ذزمینداروں نے اپنے مسائل ،ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات اور خدشات کئے گئے سپرے کے فوائد بتایا گیا ۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن وڈپٹی ڈائریکٹر محیب اللہ کاکڑ نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع لورالائی میں 188980ہیکٹرایریا پر زراعت کے سروے کئے گئے ہیں جس میں 8883 ہیکٹر باغات اور 6030سبزیوں کے نقصانات ہوئے ہیں ۔ٹڈیوں کے محتلف اقسام ہیں یہ سال میں 2,5 بار بچے دیتے ہیں یہ ہواکے رخ پر چلتے ہیں اور دن میں تقریبا 200 کلو میٹر تک سفر کرتے ہیں اور یہ اپنے روٹ کوباربار استعمال کرتے ہیں اور اس پر سپرے رات کے وقت کرتے ہیں جسے ختم کرنے میں آسانی ہے ۔

سیکرٹری زراعت قمبر دشتی نے شرکاء سے کہا کہ ملکی سطح پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹڈی دل کے خلاف اقدامات جاری ہیں کسی بھی زمیندار کی کوئی شکایت ہو وہ کھل کر بتائیں ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر بھی محکمہ زراعت کو چار گاڑیوں تک بطور استعمال دیں گے ،اگلے سال کسی زمیندار سے تالاب اور نالیوں کے پختگی میں 25 ٖ؁فیصدنہیںلیں گے بلکہ حکومت اداکرے گی لورالائی میںٹنل فارمنگ کے لئے ایک کروڑ سے زائد رقم مختص کی ہے صوبے کے ہر ڈویژن میں رجسٹریشن آفس قائم کیا جائے گا انہوں نے زمینداروں کو یونین کونسل کی سطح پر ٹریننگ دینے اور آپس میں رابطے کی ہدایت کی ۔

کمشنر ژوب ڈویژن سہیل لرحمن بلوچ نے اس موقع پر سیکر ٹری زراعت قمبر دشتی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ژوب ڈویژن ایک زرعی علاقہ ہے زمینداروں کے مسائل کا حل انتظامیہ کی ترجیحات کا حصہ ہے ٹڈی دل کے بارے میں متعلقہ آفسران کے ساتھ رابطے میں ہیں جو بھی تعاون درکار ہو ہمارے آفسران ان کے ساتھ ہیں ۔