وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی رہائشگاہ آمد، والدہ ماجدہ کے انتقال پراظہارتعزیت

ہفتہ 11 جولائی 2020 18:30

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی رہائشگاہ آمد، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارآج وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی رہائش گاہ پر گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وفاقی وزیر شفقت محمود سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوارخاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ والدہ سے محرومی کا دکھ بہت تکلیف دہ اور صبرآزما ہوتا ہی-انہوںنے شفقت محمود او ران کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی- وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے بھائی عامر محمود بھی اس موقع پرموجود تھے -