کرونا وائرس کے پیش نظر مئیر اسلام اباد کا احسن اقدام،میئر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام ہائیکورٹ میں کرونا وائرس ٹیسٹنگ کیمپ قائم

فری ٹیسٹنگ سے ہر کوئی مستفید ہوگا، ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے سے ہر مریض کی تشخیص جلد ہو گی، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی گفتگو

پیر 13 جولائی 2020 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) کرونا وائرس کے پیش نظر مئیر اسلام اباد کا احسن اقدام،میئر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام ہائیکورٹ میں کرونا وائرس ٹیسٹنگ کیمپ قائم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو مئیر اسلام آباد اور ڈی ایچ ایس کے اشراک سے ہائی کورٹ بار میں وکلاء کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ،ہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری حسیب نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیر کا شکریہ ادا کیا ۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہاکہ فری ٹیسٹنگ سے ہر کوئی مستفید ہوگا، ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے سے ہر مریض کی تشخیص جلد ہو گی، عالمی وبا اور ملکی صورتحال میں ہمیں مل کر کام کرنا ہے، کرونا وائرس طبی کیمپ کا مقصد ہائیکورٹ بار کے وکلا اور ملازمین کو فری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے،

متعلقہ عنوان :