ترکی ، انسداد منشیات آپریشن ،75 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

پیر 13 جولائی 2020 22:28

ا استنبول ، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) - ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں انسداد منشیات کے بڑے آپریشن میں منشیات فروخت کرنے پر کم سے کم 75 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ استنبول پولیس ڈیپارٹمنٹ کے محکمہ انسداد منشیات نے شہر کے 62 مقامات پر ملزمان کو پکڑنے کے لئے بیک وقت آپریشن شروع کیا۔ حکام کا کہنا ہے ک چھاپوں میں متعدد بندوقیں اور متعدد قسم کی منشیات پکڑی گئیں۔جون کے آخر میں ، ترک پولیس نے 11 صوبوں میں منشیات فروشوں کے خلاف ملکی تاریخ کی ایک سب سے وسیع کاروائی شروع کی ، جس میں کم از کم 67 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :